مظفر گڑھ

مظفرگڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی عوام کے لیے وبال جان بن گئی

مظفرگڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی عوام کے لیے وبال جان بن گئی ،آٹا پوانٹس پر غیر معمولی رش سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ،خواتین مفت آٹا نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئیں 

مظفرگڑھ کی نواحی تحصیلوں جتوئی ،علی پور اور تحصیل مظفر گڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی مستحقین کے لیے وبال جان بن گئی ہے متعدد آٹا پوانٹس پر دھکم پیل سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں گزشتہ روز تھانہ خانگڑھ کی حدود میں مستحق خواتین کو مفت آٹا کی فراہمی نہ ہونے پر خواتین سراپا احتجاج بن گئیں

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے روزے کے ساتھ سنٹر پر موجود ہیں مگر عوام مفت آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا اب انتظامیہ سسٹم کی خرابی کا بہانہ بناکر ہمیں خالی ہاتھ جانے پر مجبور کر رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button