پاکپتنجرائم

پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا

پاکپتن : پنجاب کے شہر پاکپتن میں انتہائی دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں جائیداد کا تنازعہ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی جان لے گیا ۔
 
پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ۔
 
پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے ۔
 
ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔
 
قتل کی اندوہناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
 
پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کا نوٹس
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
 
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ۔
 
آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button