تازہ ترین

حکومت پاکستان کو دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائے گی، فواد چوہدری

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہیں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے حکومت چل رہی ہے یہ لوگ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں ڈلوائیں گے۔
 
لاہور کو کنٹینرزلگاکربندکیا گیا، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتارکیاجارہا ہے،لاکھوں لوگوں نے فسطائی حکومت کے ظلم و جبر کو مسترد کردیا، جلسے میں شرکت کرکے عوام نے حکومتی اقدامات مسترد کردیئے۔
 
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کی عوام کیلئے شکریہ کالفظ چھوٹا ہے، گذشتہ رات کو لاکھوں لوگوں نے عمران خان کے بیانیے کی حمایت کی۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں6 افراد آٹے کے حصول میں مارے جا چکے ہیں۔
 
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 22کروڑ لوگوں کا ملک حکومت نے تماشا بنا کے رکھ دیا ہے، آپ حکومت کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں، ہم جب اقتدارمیں آئیں گے تو آپ کو بھرپور سیاست کا موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button