ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا مجوزہ سالڈ ویسٹ سائٹ کا دورہ

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا مجوزہ سالڈ ویسٹ سائٹ کا دورہ، شہر کا کوڑا جدید طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے لئے سائٹ کو جلد ڈویلپک کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صبح سویرے چک نمبر75/5Lکے نزدیک مجوزہ سالڈ ویسٹ سائٹ کا دورہ کیا اور اسے جلد ڈویلپ کرنے کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر کارپوریشن کاشف محمود اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے بونگہ حیات روڈ پر تعمیر شدہ ویسٹ سگریگیشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور اسے جلد چلانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے محکمہ فوڈ کی طرف سے گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے پاک پتن روڈ پر قائم جہان خان چیک پوسٹ کی چیکنگ کی اور وہاں عملہ غیر حاضر ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button