ساہیوال

یونیورسٹی آف ساہیوال میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال میں مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر رجسٹرار سید اصغر علی شاہ، پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر امین عابد، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر حافظ طارق مسعود اور ڈاکٹر اکرام احمد بھی موجود تھے۔ یہ تعمیراتی کام ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ملنی والی 1100 ملین روپے کی ڈویلپمنٹ گرانٹ کا حصہ ہے جس کے پہلے مرحلے میں مرکزی جامع مسجد اور ایڈمن بلاک اور مین گیٹ کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ جدید خطوط پر یونیورسٹی کی تعمیر انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں چھ ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں لیکن کوئی جامع مسجد نہیں تھی، اسلئے رمضان المبارک کے ماہ میں مسجد کی تعمیر سے کام کا آغاز کرنا ان کے لیے سعادت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ طلبہ و طالبات کو جدید انفراسٹرکچر اور میعاری تعلیم کی فراہمی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کی جائیگی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر امین عابد نے بتایا کہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلہ میں اکیڈیمک بلاک کی تعمیر کا کام بھی بہت جلد شروع ہوگا۔ اس موقع پر STC انجنیئرز اینڈ کنٹریکٹرز لمیٹڈ کے CEO طارق مسعود احمد نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ پروجیکٹ کی تعمیر میں کوالٹی اور سٹینڈرڈ کا خاص خیال رکھا جا? گا اور کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button