سیاست

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو سندھ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی میں خیابان راحت میں انکے پارٹی آفس سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی کے مرکز ی رہنما فواد چوہدری نے علی زیدی کی گرفتاری کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور قبول نہیں۔
فردوس شمیم نقوی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو سندھ ہاؤس سے سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا، سندھ حکومت کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
فردوس نقوی نے الزام عائد کیا کہ سندھ ہاؤس ڈی ایچ اے میں پولیس نے توڑ پھوڑ کی، نہ ایف آئی آر دیکھائی نا کچھ بتایا جس نے ویڈیو بنائی اس کا موبائل توڑدیا۔
 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button