ساہیوال

ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم سنٹرز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈی کانسٹیبلز کے اعزاز میں آر پی او آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم سنٹرز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈی کانسٹیبلز کے اعزاز میں آر پی او آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے 70لیڈی کانسٹیبلز میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے لیڈی کانسٹیلز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن سے آٹے کی تقسیم میں بڑی آسانی رہی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سنٹرز پر تعینات لیڈی کانسٹیلز کی رہنمائی اور مدد کی بدولت ضعیف اور معذور خواتین کو بےجا تکلیف سے نجات ملی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور پولیس حکام نے بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button