ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے بیورو میں مقیم بچوں سے بات چیت کی اور انچارج چائلڈ بیورو عدنان لقمان کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے بیورو میں قائم سکول کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز کو چیک کیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے بیورو میں مقیم ایک بچے کی طرف سے بنائی گئی پینٹنگز دیکھیں اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ڈسپینری اور بیورو پلے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ پلے گراؤنڈ کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button