انٹر نیشنل

امتحان میں ناکامی ، دو روز کے دوران 9 طلبہ کی خودکشی

نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں امتحانات میں ناکامی پر 9 طلبہ کی نے خودکشی کر لی۔
 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ناکام ہونے والے 9 طلبہ نے 2 روز کے دوران خودکشی کی۔
 
امتحانات میں ناکامی پر خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ ناکام ہونے والے طلبہ کا تعلق معروف تعلیمی اداروں سے بتایا جا رہا ہے۔
 
 
واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 لاکھ بچوں نے دیئے تھے۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب 61 فیصد رہا جبکہ بارہویں کے نتائج کا تناسب 72 فیصد رہا۔
 
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے طلبہ کی خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button