سیاست

جس نے نوازشریف کو چور کہا اس کا اپنا بیٹا بھی چور نکلا: مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس نے نوازشریف کو چور کہا اس کا اپنا بیٹا بھی چور نکلا۔
 
یوم مزدور کے موقع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود کم از کم اجرت 35 ہزار مقرر کی، مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ہونی چاہیئے۔
 
دوران خطاب چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2017 تک پاکستان کامیاب ترین معیشتوں میں شامل تھا ، فتنہ آج مزدوروں کے نام پر ریلیاں نکال رہا ہے، تم سازشوں سے اقتدار کے راستے بنانا بند کرو مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے، آج 2 روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے تو کس کو الزام دینا ہے؟ صرف خان ذمہ دار نہیں ہے پورا گینگ ذمہ دار ہے۔
 
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے دوران خطاب مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چاہے وہ ثاقب نثار ہوں یا فیض حمید سب اس گینگ کا حصہ تھے ، جسٹس کھوسہ نے کہا میرے پاس آؤ میں نواز شریف کو راستے سے ہٹاتا ہوں، یہ چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوجائے ورنہ الیکشن جتوانے والا کوئی نہ ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران نے خود کہا کہ جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں، ثاقب نثار آج بھی عمران کو لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ، ثاقب نثار کا بیٹا 1 کروڑ 20 لاکھ روپے رشوت لیتے پکڑا گیا ہے، ثاقب نثار بتاؤ ایک ٹکٹ کے ایک کروڑ بیس لاکھ لیے ہیں، پانامہ کے کتنے لیئے تھے؟
 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان روز کالی بالٹی پہن کر نکلتا ہے ، بطور سیاسی کارکن شرم آتی ہے ،لیڈرز ہمیشہ سینہ تان کر پیش ہوتے ہیں کالا ڈبا ڈال کر نہیں آتے، کہتے ہیں اسمبلیاں بحال کی جائیں، کیا تمہارے والد کا ملک ہے ؟ عمران نے گھڑیاں بیچنے کا کاروبار شروع کیا تو بیوی پنکی پیرنی نے الگ دکان کھول لی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے نوازشریف کو چورچور کہا اس کا اپنا بیٹا بھی چور نکلا ، سپریم کورٹ کے جج کے الفاظ ہیں کہ یہاں قباؤں والے سیاستدان ہیں، پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کر رہے گی ، فیصلہ ماننا پڑے گا ،ملک کا آئین سپریم ہے تو پارلیمان بھی سپریم ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button