ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ، کالج میں قائم کلاس نہم کےامتحانی سنٹر پر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں فزکس کا پیپر تقسیم کروایا۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی سنٹر کا صبح سوا آٹھ بجے دورہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں فزکس کا پیپر تقسیم کروایا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے نگران عملے کی حاضری چیک کی اور انہیں ہدایت کی کہ امتحان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔انہوں نے امتحان میں شریک بچیوں کی رول نمبر سلپس اور حاضری بھی چیک کی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button