پاکپتنجرائم

پاکپتن: 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

پاکپتن: 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار، 50 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں تھانہ ملکہ ہانس پولیس کی بڑی کاروائی.ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب 6 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار.ملکہ ہانس پولیس کی جانب سے گرفتار کردہ گینگ میں 1 منیر عرف منیر ی سانول2۔غلام حسن عرف حسنی 3۔غلام فرید عرف فریدی 4۔ظفر اقبال عرف ککی 5۔محمدعاشق 6۔ممتاز عرف تاجی نامی ملزمان شامل.گرفتار گینگ ڈکیتی ،رابری ،مویشی چور،ٹرانسفارمر چوری جیسی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے.

گرفتار ملزمان پاکپتن کے علاوہ اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے.گرفتار گینگ نے دوران تفتیش 33 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کر لیا. ملکہ ہانس پولیس نے ملزمان سے 50 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا.گرفتار گینگ سے تفتیش کی جارہی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں.

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button