انٹر نیشنل

لندن میں نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکرالیں

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں، اس واقعہ کی تحقیقات لندن پولیس نے شروع کر دی ہے۔
 
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کے لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیاں سابق وزیراعظم کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کر کے تعلق ہمارے ساتھ جوڑنا ہوسکتا ہے، اُن کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خرم بٹ نے کہا کہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی، مارچ 2023ء میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ اپریل 2023ء میں ایک اور گاڑی سابق وزیراعظم کے نام پر رجسٹر کی گئی، اُن کے نام پر رجسٹر تیسری گاڑی کا اس وقت پتا چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔ چند شرپسند عناصر لیگی قائد کا نام مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کروانے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے، اس واقعہ میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button