چشتیان

چشتیاں بااثر افراد کا خواتین پر تشدد

چشتیاں تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں بستی عبداکریم میں بااثر افراد نے خواتین پر تشدد کیا اور دوران مار پیٹ کے خاتون کے بال جسم سے الگ کر دیے

چشتیاں تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں بستی عبداکریم میں بااثر افراد نے خواتین پر تشدد کیا اور دوران مار پیٹ کے خاتون کے بال جسم سے الگ کر دیے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ہمارا گلی کا تنازعہ چل رہا تھا جو عدالت میں زیر سماعت تھا ہمارے حق میں عدالت نے فیصلہ دے دیا تھا اسی بات کا رنج دل میں رکھ کر ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو گالم گلوچ کرنے لگے خواتین کے روکنے پر ملزمان تیش میں آکر خواتین کو مارنے پیٹنے لگے اور دوران مار پیٹ ایک خاتون کے سر کے بال کھینچ کر جسم سے الگ کر دیے متاثرہ خاتون کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ھے تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button