جرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی: ڈی ایس پی دفتر کے احاطہ میں فائرنگ،1 شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

چیچہ وطنی کچہری میں ڈی ایس پی دفتر کے احاطہ میں پیشی پر آئے شخص پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی دفتر کے احاطہ میں مخالف گروپ کی فائرنگ کے نتیجہ ایک شخص قتل جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کی ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی دفتر پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان احمد پولیس کانسٹیبل کا بیٹا ہے ۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نعمان کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔
 
عینی شاہدین کا کہنا ہے زخمی شخص لائنسنس بنوانے آیا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ کہ مقتول رانا عظیم شاہنواز فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے احمد نامی راہگیر زخمی ہو ا ہے جبکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button