وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ذرائع کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔
وزیر داخلہ راناثنااللہ نے توڑ پھوڑ اور املاک پر حملوں کی تفصیلات پیش کر دیں،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واشنگٹن چانسری عمارت کی زیادہ بولی پر نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔