سائنس و ٹیکنالوجی

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کی تیاری پر کام تیز کر دیا

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا کی روک تھام کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز کی تیاری پر کام تیز کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر قواعد وضوابط کی تشکیل بے حد ضروری ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا کیاجاتا ہے۔ اس کے ئے تمام سٹیک ہولڈرز نے سر جوڑی لئے ہیں اور مشاورت شروع کردی ہے ۔
 
وزیر قانون کی سرپرستی میں ٹاسک فورس سوشل میڈیا رولز پر کام کر رہی ہے تاکہ اصول وضوابط بنائے جائیں اور سوشل میڈیا کو قوانین کے دھارے میں لایاجائے ۔ا س بارے میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں رولز کابینہ میں پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سید امین الحق کاکہنا ہے کہ گوگل، ٹویٹر، فیس بک سمیت تمام بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کو اس مشاورت میں شامل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے بارے میں نئے قوانین جلد وزارت کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردئے جائیں گے ۔ دو سے تین ہفتوں میں سوشل میڈیا نئے قواعد منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا سوشل میڈیا کے استعمال میں دو چیزوں پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ نئے قوانین میں قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور غیر اخلاقی مواد پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام میں مقبول ہو رہا ہے۔لوگوں کا رجحان سوشل میڈیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کو سروس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے اور پاکستان، مقتدر حلقوں کے خلاف مواد سے اجتناب برتا جائے۔
 
وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ آزادی ہونی چاہئے جمہوری اقدار کو آگے بڑھنا چاہئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button