پاکستان

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں عمران خان کو 9 مئی کے دہشتگردانہ واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
 
ایک انٹرویو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے کبھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی۔ عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو بتادیں ادارہ جس کا نام دے گا ہم اس کو قبول کرلیں گے۔
 
صدر عارف علوی نے کہاجلاؤگھیراؤ،توڑپھوڑکرنےوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مارپیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button