تازہ ترین

پشاور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔
 
دھماکا موٹرسائیکل مکینک کی دکان کے باہر ہوا۔ دھماکے میں میگنٹ ہائی ایکسپلوسیو بم کا استعمال ہوا ہے۔ دھماکے میں موٹرسائیکل کا مالک بھی زخمی ہوا۔
 
بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں 200 گرام مقناطیسی آئی ای ڈی نصب تھی، مکینک کے شاگرد نے موٹر سائیکل اسٹینڈ کو ہتھوڑا مارا تو دھماکا ہوگیا، دھماکے میں مکنیک کا شاگردجاں بحق ہوا، ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بم ذاتی دشمنی کے تنازعات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button