پاکستان

تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمرا ن خان کا ہرحربہ ناکام ہوا،9مئی کاواقعہ کسی بھارتی کا ہوسکتاہے پاکستانی کا نہیں۔
 
9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے مقاصد سامنے آچکے ہیں،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا جائزہ لیاجارہاہے۔
 
عسکری تنصیبات پر حملہ کیاگیا،9مئی کے واقعات منصوبے بندی کے تحت ہوئے،ان کاکہنا تھا کہ ریاست کو چیلنج کیاگیا،فوج کو حریف سمجھ لیاگیا ہے۔
 
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو سرزد نہیں ہوا،شہیدوں کی حرمت کو پامال کیا گیا،عمران خان کی سیاست فوج کے گود میں ہوئی،عمران خان محسن کش ہیں۔
 
نواز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف کا 9مئی پر بڑا پبلک اسٹینڈ ہے،اگر پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا تو پارلیمنٹ سے رجوع کریں گے۔
 
ہماری ذمہ داری ہے کوئی سیاستدان مذموم مقاصد کے لیے فوج کو نشانہ نہ بنائے،ان کا کہنا تھا کہ9مئی کے واقعات کے حوالے بہت سے شوائد مل رہے ہیں۔
 
عمران خان کی ایک سال کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، پہلے جو پابندیاں لگیں وہ وجوہات جائز نہیں تھیں۔
 
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے،کیسے لوگ اس کا دم بھرتے تھے اب چھوڑ کر جارہے ہیں، ہم پر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button