تازہ ترین

عمران خان کے قریبی ساتھی سابق گورنر عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

سابق گورنر سندھ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔
 
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکی آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ہوں، ترقی، خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، پونے چار سال حکومت میں رہا، ناتجربے کاری تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ 27 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی حکومت پونے چار سال میں فارغ ہوئی، یہ بیانیہ بننا شروع ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ پاک فوج سے ہے، میرا خاندان فوج سے نہیں، لیکن میرا دل پاک فوج کے ساتھ ہے، بچپن سے خواہش تھی کہ جی ڈی پائلٹ بنوں۔
 
عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کے بعد کچھ دن چھپتا پھرا، پھر پکڑا گیا۔
 
انہوں نے اعلان کیا کہ کسی کا دل ٹوٹا ہو تو معافی چاہتا ہوں، پی ٹی آئی اور اس کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں، عمران خان آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button