تازہ ترین

سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ امیر جماعت سراج الحق نے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کیلئے درخوست دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ سنہ 2016 میں بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں۔ یہ دستاویزات پاناما کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے افشا ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ہے۔

پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آئے اور اس وقت سے یہ معاملہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں چھایا رہا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button