پاکستانجرائممظفر گڑھ

مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
 
خان گڑھ کے علاقے میں واک کرنے والی خواتین کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ خواتین کے والد اور بھائی نے پیچھا کرنے کے بعد ایک نامعلوم شخص کو پکڑلیا تو اس کے دوسرے ساتھی نے دونوں باپ بیٹے پر فائرنگ کردی۔
 
فائرنگ کی زد میں آکر بیٹا عبدالغفور جاں بحق اور والد عبدالشکور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد دونوں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی والد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے، ناحق بے گناہ نوجوان کی جان لینے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button