سیاست

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

مجسٹریٹ ریحان الحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے ضلع کچہری لاہور میں چوہدری پرویزالہیٰ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ریحان الحسن کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی مںظوری دی۔
 
یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن نے لاہور منتقل کردیا تھا، ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ان کے خلاف چار کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں۔
 
ترجمان کے مطابق چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنی، اپنے بیٹوں اوربیگم کی زمین غیرقانونی طورپر لاہور ماسٹرپلان میں شامل کرائیں، ماسٹرپلان کی جلد منظوری کیلئے ماحولیات کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی، جس سے پرویز الہیٰ اوراس کے خاندان کو 10 ارب کا فائدہ پہنچا۔
 
چوہدری پرویزالہیٰ کیخلاف دوسراکیس رحیم یارخان شوگرملزکی کرشنگ گنجائش بڑھانے کا ہے۔ گنجائش بارہ ہزار میٹرک ٹن سے 42ہزارمیٹرک ٹن کی گئی۔
 
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق تیسرا کیس پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا ہے جہاں ٹیسٹنگ کمپنی کے نتائج تبدیل کردیئے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویزالہی پر چوتھا کیس محمد خان بھٹی کا ہے جسے غیرقانونی طورپر 22 ویں گریڈ پر ترقی دیدی گئی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button