کاروبار

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرناپڑے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنےکیلئے ہمیں کچھ مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

اسلام آباد میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہونی چاہئے، تشدد اور جنگ کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے، دنیا میں مذاکرات واحد راستہ ہے جس سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں دہشت گردی سب سے بڑا ناسور ہے، ہماری افواج ملک کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اربوں روپے لگائے، جس عزم کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے تھا اس طرح عمل نہیں ہوا، آج پھر ملک میں دہشت گردی بڑھتی نظر آرہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، گزشتہ حکومت نے جو تباہی مچائی وہ 6 ماہ میں بہتر نہیں ہوسکتی، گزشتہ حکومت کی تباہی کو ختم کرنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button