پاکستان

صوبائی حکومتیں ناکام نظر آرہی ہیں، انجام خطرناک ہو سکتا ہے، وفاق کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خط

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں جس کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ انتباہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے۔

خط میں وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دونوں صوبوں میں سڑکیں بلاک کر کے نظام زندگی کو مفلوج کیا جا رہا ہے، صوبے آرٹیکل 15 کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں، ایسی صورتحال کے سنجیدہ آئینی نتائج ہو سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جتھوں نے موٹر ویز، ہائی ویز اور لنک روڈز بلاک کر رکھے ہیں، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور راستے کھلوانے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند کر رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔

صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ صوبوں میں امن ا امان کی صورتحال اور ان تمام خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مظاہرین کو فوری طور پر ہٹا کر موٹرویز اور شاہراہوں کو بحال کیا جائے، صوبائی حکومتیں فوری طور پر احتجاج ختم کروائیں اور موٹرویز سمیت دیگر راستے کھلوائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button