انٹر نیشنلتازہ ترین

ملالہ یوسفزئی کا نکاح، اہم شخصیات کی مبارکباد

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پی سی بی کے سینٹر جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھرسے مشہور سیاست دانوں اور اہم شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق امریکی صدر کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے بھی ملالہ کو مبارک باد دی۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کی اور کہاامید کرتے ہیں آپ دونوں ایک ساتھ ہمیشہ خوش رہیں گے۔
ایپل کے سربراہ ٹِم کُک نے بھی ملالہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ٹِم کُک نے ملالہ کو خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دیں۔

نوبل پرائس سینٹر کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ٹوئٹر صارفین نے بھی ملالہ یوسف زئی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹوئَٹر پر ملالہ یوسفزئی کا نکاح ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی رہا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button