پاکستانتازہ ترین

سیکریٹری ٹورازم اور گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر کا مری فیلڈ کا دورہ

سیکرٹری برائے سیاحت اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کی ڈپٹی کنٹرولر نے مری فیلڈ کا دورہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سروسز کے معیار کے مطابق چارج کرنا لازم ہو گا۔ تمام نان رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہوٹلز کو فی الفور سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مری میں واقع ہوٹلز اور موٹلز کے تمام ریٹ لسٹیں ڈی ٹی ایس سے منظور کروانے کے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہی بار نوٹسز دینے کے باوجود رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز کے لیے سخت پالیسی مرتب کی جا رہی ہے اور ہنگامہ بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تمام ہوٹلوں اور موٹلز کو اپنی ویب سائٹ پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب سے۔ منظور شدہ ریٹ لسٹ جاری کرنا لازمی ہو گا۔ جبکہ عمل نہ کرنے والے ہوٹلز اور موٹلز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ سیاحوں کی حفاظت کے بارے انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ اسکوڈ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے جس سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔ سیکرٹری برائے سیاحت احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملکہ کوہسار کو سیاحت کے لیے محفوظ ترین جگہ بنانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button