انٹر نیشنلکاروبار

فرانس نے پاکستان کو قرض کی واپسی کیلئے بڑی رعایت دیدی

فرانس نے پاکستان کا دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا قرض موخر کر دیا۔
 
وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ اس قرضہ کی ادائیگی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پردستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں میں اداہوگا جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔
 
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔
 
 
گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں ترقی پذیرممالک کووبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ سکیم شروع کی تھی۔
 
پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اوراداروں نے وبا کی مدت میں صحت اوراقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کرداراداکیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button