سیاست

عمران خان کا عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
 
گزشتہ روز عمران خان سے پارٹی کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
 
ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں،حکومت جتنا مرضی رو دھو لے الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ غیر آئینی قرار داد لانے والوں کے خلاف نا اہلی ریفرنس داخل کر رہے ہیں، عوام عدلیہ کے تحفظ ،آئین کی سر بلندی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار رہیں، عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ غیر آئینی قرار دادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتیں،الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدر آمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہٹ دھرمی ،غیر آئینی روش ترک کر دے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں جبکہ مریم نواز، رانا ثنا اور وزیرقانون نے حکومت اور پی ڈی ایم کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button