پاکستان

بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آج سے بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن آج سے شروع ہو گا۔

اپنے بیان میں راشد لنگڑیال نے بتایا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پیز اس مہم میں شامل ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ آسان نہیں ہے لیکن ناکامی کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی کو بھی نہ بخشا جائے۔ اعلیٰ یا طاقتور،مقدس یا غیر مقدس۔واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور وزیر توانائی محمد علی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہر سال ملک میں بلی کی 589 ارب کی چوری ہوتی ہے۔ 3ہزار 44 ارب میں سے آئیسکو ، لیسکو ، گیپکو ، فیسکو اور میپکو 100 ارب کا نقصان کرتی ہیں جب کہ پیسکو، حیسکو، کیسکو، سیپکو، ٹیسکو میں 489 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button