انٹر نیشنلشوبز

خطروں کے کھلاڑی نے دبنگ خان کو شکست دیدی

ممبئی: اداکار اکشے کمار کی فلم نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سلمان خان کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کورونا وبا نے بھارت میں دوسری چیزوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی شدید متاثر کیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 15 ماہ سے بھارت میں کوئی بھی فلم بڑے پردے پر نہیں لگ سکی اسی وجہ سے تمام بڑے اداکار اپنی فلمیں روکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں تاہم بالی ووڈ سلطان سلمان خان بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ ریلیز کردی جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلو میاں کی فلم ’رادھے‘ ایس او پیز کی وجہ سے چند سینماگھروں میں ریلیز ہوئی لیکن وہاں بھی کورونا کے باعث لوگوں نے جانے میں کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا تاہم یہ فلم سینماگھروں کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز ہوئی اور لاکھوں لوگوں نے پہلے دن یہ فلم آن لائن دیکھی لیکن اس کے باوجود وہ ریٹنگ میں اکشے کمار کی فلم ’لکشمی‘ کو پیچھے نہ چھوڑ سکی۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو پہلے دن 4.2 ملین ویوز ملے اور اس کے برعکس اکشے کمار کی فلم کو 3.7 ملین وویز ملے تاہم سلمان خان کی فلم ریٹنگ میں مار کھاگئی جہاں اسے صرف 1.8 اسٹارز ملے لیکن اس کے مقابلے میں اکشے کمار کی فلم کو 2.4 اسٹارز ملے۔

دوسری جانب ریٹنگ کی مناسبت سے ’رادھے‘ نے سلمان خان کے تمام ریکارڈز توڑدیے اور اب یہ سلمان خان کی سب سے کم ریٹنگ والی فلم بن گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button