پاکستان

(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں (ن) لیگ کے ممبران اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست بھی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ پر دیے گئے مکمل اختیارات الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button