انٹر نیشنلتازہ ترین

شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اُسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا

مصر سے تعلق رکھنے والےشوہر نے اپنی بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر اسے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، جہاں خاتون ہمیشہ اپنی پرکشش تصاویر پوسٹ کرتی تھی ،چند بار اس کے ساتھ باہر جانے کے بعد بھی اس شخص نے اسے پرکشش پایا اور اس خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم شادی کے ایک مہینے تک بیوی کو بغیر میک کے دیکھ ، دیکھ کر شوہر تنگ آگیا اور طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ رپورٹس کے مطابق شوہرکو تشویش شادی کے بعد پہلی صبح ہوئی جب اس نے اپنی بیوی کو پہلی باربغیر میک اپ کے دیکھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شخص کاکہنا تھا کہ میں شادی کے بعد پہلی صبح حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ مجھےمیری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا ، وہ بدصورت نظر آتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی غیر دلکش شکل کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button