پاکستان

پنجاب میں اسپیشل سیکریٹری کا عہدہ کیوں بنایا، سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کرلی

سپریم کورٹ نے اسپیشل سیکریٹری کا عہدہ بنانے پر نو نکات پر تحريری وضاحت طلب کرلی۔

پنجاب حکومت کے تحت 16 اسپیشل سیکریٹری کام کررہے ہیں جس پر سپریم کورٹ نے اہم سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

سپرہم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے لیے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کی جانب سے تحریری وضاحت طلب کرلی اور پوچھا گیا کہ اسپیشل سیکریٹری کاعہدہ کیوں بنایا۔

اہم معاملے سے متعلق چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل سے جب پوچھا گیا تو وہ سماء کو مؤقف دینے میں ناکام رہے۔

سپریم کورٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کےعہدے پر کیس زیرسماعت ہے، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس سے 9 نکات پر تحریری وضاحت طلب کی اور پوچھ کہ کیا چیف سیکرٹری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹریز کا عہدہ بنا سکتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رول آف بزنس میں ترمیم کیے بغیرچیف سیکریٹریز یا وزيراعلیٰ نے خصوصی سیکریٹریز بنائے ہیں، کیا اسپیشل سیکریٹریز کی تقرری سے سیکریٹری کی دیرینہ پریکٹس کومجروح نہیں کیا جاتا۔

عدالت نے وضاحت طلب کی ہے کہ اسپیشل سیکریٹری کا کام ایڈیشنل سیکرٹری کيوں نہيں کرسکتا، اسپیشل سیکریٹری کے ذريعے وزرا کے لیے سمریاں تیار کرنا اور بھیجنا وجہ ابہام بنتا ہے، لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ محکمے کا کون سا کام اسپیشل سیکرٹری نے کرنا اور کونسا سیکرٹری نے، کیا اسپیشل سیکریٹریز تعنيات کر کے شفافیت اور گڈ گورننس کی نفی نہیں کی جاتی۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس سے نو نکات پر تحريری وضاحت طلب کرلی ہے، جب کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس نے جواب جمع کرانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری وضاحت طلب کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button