پاکستان

ظل شاہ کے خون سے عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ،عطاتارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ظل شاہ کے خون سے عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیاست کی جارہی ہے،پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے،سروسزاسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ظل شاہ کی موت ہوچکی تھی،سیاسی مفاد کی خاطر ایک معصوم کی جان گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کے والد نے کہا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا جب کہ پی ٹی آئی بضد ہے کہ اس کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی گاڑی سے علی ٹکرایا،1122کو کال نہیں کی گئی بلکہ گاڑی میں ڈال کراسپتال لے گیا،1122پر کال کیوں نہیں کی گئی اور کس کی ہدایت پر کال نہیں کی گئی ؟آپ اسے سی ایم ایچ کے دوسرے دروازے پر کیوں لے گئے؟گاڑی ٹکرا جائے تو اس کے لواحقین کو تلاش کیا جاتا ہے لیکن وہ لاش چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانے میں اربوں کی چوری کرنے والے لاشوں کی تلاش میں ہیں ،عمران خان نے ملزموں کو شاباش دی اور حلیہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان قوم سے معافی مانگے کہ ظل شاہ کے معاملے میں وہ خود ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر معاملے پر جھوٹ بولا،پہلے کہا امریکہ نے سازش کی،بعد میں کہا مجھے ہٹانے کے پیچھےجنرل ریٹارئرڈ باجوہ تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button