کھیل

دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دے دیا۔
 
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔
 
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔
 
افغان اوپنر رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کا شکار بنے جب کہ دوسرے اوپنر ابراہیم زادران 80 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔
 
ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنےکی کوشش کریں گے، 260 کاہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔
 
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے ، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔
 
بابر اعظم کے مطابق آج قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
 
پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 
پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، جنہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button