پاکستانتازہ ترینجرائمساہیوال

ساہیوال:میں آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں عام ہو گئیں

ساہیوال میں آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں عام ہو گئیں :-
تفصیلات کے مطابق ساہیوال فیصل آباد روڈ پر آج سر شام ہی گوگیرہ کی حدود میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکو سر عام خطرناک موڑ کے قریب کاریں اور ٹرک روک کر لوگوں کو لوٹتے رہے۔
جن میں ایک کار SL 44 جس کا مالک شیراز اپنے دوستوں علی سلمان ، قمر عباس اور ظہیر بھٹی فیصل آباد کی جانب گامزن سفر تھے کہ تھانہ گوگیرہ کی حدود میں 6 ڈاکو تمام آنے جانے والی گاڑیاں روک کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ان سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ لئے۔ ان کی ریسکیو 15 پر اطلاع کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لٹنے والی گاڑیوں کے مسافروں کی تفصیلات درج کر لیں اور انہیں جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کر کے رخصت کر دیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button