انٹر نیشنلتازہ ترین

والد کا انٹرنیٹ پیکج کرانے سے انکار، 14 سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی

بھارت میں ایک 14 سالہ لڑکے نے والد کی جانب سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروائے جانے پر خودکشی کرلی۔
 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر والد کی طرف سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروانے پر خودکشی کر لی۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا والد ایک مزدور ہے جو معاشی تنگی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے بیٹے کا انٹرنیٹ پیکج نہیں کرواسکا تھا جس کی وجہ سے بیٹے نے پیر کو گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پولیس کو تفتیش سے یہ معلوم ہوا کہ لڑکا انٹرنیٹ پرگیمز کھیلنے کا بہت عادی تھا، اسی وجہ سے پیکج نہ ہونے پر اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔
 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button