پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) عمران خان راولپنڈی پہنچ گئے اور میدان سجا لیا۔ ملک بھر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی روانگی کے پلان میں آخری وقت میں تبدیلی کی گئی اور عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے بجائے جہاز پر راولپنڈی روانہ کیا گیا۔ لاہور اولڈ ائرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ پہنچایا گیا اور عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد پہنچے جہاں سے انہیں راولپنڈی روانہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لیے مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب اسٹیج لگایا گیا ہے اور ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 56 نکات پر جلسے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے مطابق رات 12 بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہو گا۔ جلسے کے لیے 80 فٹ چوڑا، 40 فٹ لمبا اور 2 فٹ اونچےاسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ عمران خان کے زخمی ہونے کے باعث لفٹ کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔

عمران خان کے لیے 200 فٹ لمبا ریمپ تیار کیا گیا ہے جبکہ بلٹ پروف کنٹینر بھی نصب کر دیا گیا۔ پولیس کے 2 ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض انجام سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں۔

سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکا کے لیے 2 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ ایک پارکنگ راول روڈ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گراؤنڈ میں بنائی گئی ہے جبکہ دوسری پارکنگ ڈگری کالج ففتھ روڈ پر بنائی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button