پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا

عالمی بینک نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فنڈز کی فراہمی کا عندیہ دیدیا، تاہم یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی کہ یہ رقم کس مد میں فراہم کی جائے گی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بنہاسین نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کے استحکام کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کا کردار قابل ستائش ہے ، جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر منصوبوں پرعمل درآمد، کارکردگی کو بہتر بنانے اورغیر ملکی وسائل کی تقسیم کے حجم کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

ناجی بنہاسین نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران تقریباً دوارب ڈالر کی معاونت کا ہدف ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button