سیاست

نیوٹرلز سے کہا تھا اچھا ہے آپ نیوٹرل ہی رہیں لیکن ملک کو نقصان ہوگا عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
 
اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو این آر او دیا گیا، پاکستان میں کبھی این آر او 1 اور کبھی این آر او 2 دیا جاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چوروں کو بچانے کے لیے ملکی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کرکے1100 ارب کے کیسز معاف کرالیے گئے ہیں اب نیب چوروں کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں ہے، پارلیمنٹ کا یہ حال ہے کہ وہاں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہے۔
 
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز سے کہا تھا کہ اچھا ہے آپ نیوٹرل ہی رہیں لیکن اگر آپ نیوٹرل رہے تو اس سے ملک کو نقصان ہوگا، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں گے اور آصف زرداری کو اقتدار میں لے آئیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button