سیاست

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کردیا۔

پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔

اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button