پاکستانساہیوال

ریسکیو 1122 ساہیوال کو سال2021 کے دوران944858کالز موصول ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ

ریسکیو 1122 ساہیوال کو سال2021 کے دوران944858کالز موصول ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ
ریسکیو 1122 ساہیوال کو سال2021 کے دوران944858کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے52729 ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ 818543 غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر53937 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جبکہ23476لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اب تک ریسپانس ٹائم بر قرار اکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا ہے۔ جبکہ سال 2021 میں ریسکیو 1122 ساہیوال کو818543غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں کیثرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔ مزید براں انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں۔ تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہو ں نے ساہیوال کی عوام سے ؎ اپیل کی اور کہا کہ 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے۔اس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کی سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2021 کے دورا ن مو ٹر بائیکس ایمبولینس سروس نے 3.46 منٹ کے رسپانس ٹائم کے اندر16827 ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں 13313 مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ4490مریضو ں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایمبولیسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا.اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے سال 2021 کے دوران آنے والے تمام اہم ایوینٹس( عید الفطر، ، عیدالاضحی، عیدمیلاد النبیﷺ،،محرم الحرام، چہلم حضرت امام حسین ؓ، کرسمس ڈے، سال نوکی تقریبات) پردلجمی اور لگن سے کام کرنے پر تمام ریسکیورز کو شاباش دی اور کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ساہیوال کے ریسکیورز آنے والے سال میں بھی ایسی جوش و جذبہ کے ساتھ مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button