پاکستان

’’پنجاب میں بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا‘‘

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت نے اتفاق کیا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا۔

لاہور میں پاکستان پیپلز پارتٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصٖ زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے پنجاب میں جاری سیاسی پنجہ آزمائی پر بریف کیا۔

اس موقع پر دونوں سیاسی شخصیات نے پنجاب اسمبلی میں اعتمادع کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی۔دونوں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے آصف زرداری سے نواز شریف نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button