تازہ ترین

آئی ایم ایف کی شرائط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر تین گنا آر ڈیز لگائیں گے، بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button