سیاست

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے، شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مائنس ون عوام کو قبول نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان مزید مقبول ہوں گے ۔

شوکت ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ جس نے مقبول رہنما کو نااہل قرار دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی اصول نہیں توڑا، لوگ انہیں جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button