پاکستانسیاست

حکومت قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے استعفیٰ دے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے استعفیٰ دے۔
 
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں ماہ تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے اور ‎موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈالر 180 روپے کو عبور کر چکا ہے اور ابھی مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔ حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافے کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔
 
شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ درآمدات، برآمدات میں عدم توازن کا ثبوت ہے اور اب تک حکومت مہنگائی کا خود اعتراف کر رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ‎مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ‎کبھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔
 
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ منی بجٹ مسلط کرنے اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفیٰ دے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button