پاکستان

پشاور میں گیس لیکیج کے سبب دھماکا، خاتون جاں بحق اور دو کم سن بچے

پشاور: پشاور میں ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکے میں خاتون جاں بحق اور دو کم سن بچے زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے ہشتنگری جوگیواڑہ میں ایک گھر کے اندر گیس رساؤ کے سبب دھماکا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امداد کارروائی کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس لیکیج دھماکے میں خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
زخمیوں میں 6 سالہ شعیب، سات سالہ علشبہ شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button