سیاست

پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا معاملہ، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button